بھونیشور،7؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک بار پھر شمال مشرقی ریاستوں پر گردابی طوفان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ سال کا پہلا گردابی طوفان ’آسنی‘ 10 مئی کو ہندوستان میں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں گردابی طوفان دسمبر 2021 میں آیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام کو گردابی طوفان انڈمان سمندر سے خلیج بنگال میں جائے گا اور اس کے بعد بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں 8 تاریخ سے بارش شروع ہونے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ گردابی طوفان اڈیشہ یا آندھرا کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی اسپیڈ 75 سے لے کر 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔